25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںصدر آزادکشمیر سے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ ملاقات ، مہاجرین کے مسائل...

صدر آزادکشمیر سے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ ملاقات ، مہاجرین کے مسائل پر بریفنگ دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے صدر ریاست کو مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے مسائل پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرسے ہجرت کر کے پاکستان آکر آباد ہونے والے مہاجرین کے لئے آزادکشمیر کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز مختص کروائے کیونکہ مہاجرین کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےکہا کہ آئندہ بھی ہم مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585792

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں