صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کامیر پور میںاستقبالیہ تقریب سے خطاب

174

اسلام آباد۔23 ستمبر(اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے، مقبوضہ ریاست میں رائج کالے قوانین کو منسوخ اور بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر پور میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔