صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کی نیویارک میںمیڈیاسے گفتگو

126

نیویارک ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ اڑی سیکٹر واقعہ کی گرد ابھی بیٹھی بھی نہیں تھی کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیئے ،جو قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ۔ بھارت اس کی آڑ میں پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے باز رہے ۔ پاکستان کی فوج اور غیور عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینا جانتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام اپنی آزادی مقبوضہ وادی کے عوام کی مشکلات کے خاتمہ کے لیے استعمال کریں گے ۔ نیویارک میںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ اڑی واقعہ کی گرد ابھی بیٹھی بھی نہیں تھی کہ بھارت نے الزمات لگانا شروع کر دیئے جو قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ عادت ثانیہ بن گئی ہے کہ جو بھی واقعہ بھارت کے اندر ہو پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا دیتے ہیں یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ۔صدر آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے .پاک فوج اور غیور عوام ایسی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔