صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا پاکستان ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ

125
APP57-19 ISLAMABAD: November 19 - President Azad Jammu and Kashmir Masood Khan calling on Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force, at Air Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے پیر کو پاکستان ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کیا۔ صدر آزادکشمیر کی پی اے ایف ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں چیف آف ایئر سٹاف نے صدر آزاد کشمیر کا پی اے ایف کے سینئر افسران سے تعارف کروایا۔ ملاقات کے دوران صدر نے ایئر چیف کو جموں وکشمیر کے مسئلے کے سفارتی اور سیاسی حل کے لئے آزادکشمیر حکومت کی ترجیحات اور کاوشوں سے آگاہ کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے انہیں بتایا کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانا اور تیز تر معاشی ترقی کے لئے اقدامات اٹھانا آزادکشمیر حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر نے پیشہ وارانہ امور میں ایئر فورس کی بے مثال کارکردگی اور تکنیکی پلیٹ فارمز پر گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر ایئر چیف کودلی مبارکباد پیش کی۔