اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو بندوق کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے جبکہ کشمیری اور پاکستان مسئلہ کشمیرکے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے پر امن حل پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسعود خان نے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری سے روکنے اور لائن آف کنٹرول کے اس پار آزاد کشمیر اور پاکستان پر جنگ مسلط کرنے سے باز رکھنے کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈال کر مجبور کیا جانا چاہیے۔