صدر آزاد جموں و کشمیر کا کشمیری امریکی کمیونٹی کے استقبالیہ سے خطاب

105

واشنگٹن ڈی سی ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ کشمیریوں کی پانچویں نسل کو منتقل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بھارت بوکھلا اٹھا ہے،گزشتہ دو ماہ سے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے ، بھارت نے تنگ آ کر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ جس کی وجہ سے وہاں نوجوان اب صرف سبز کپڑا لہراتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں پاکستان کی چانسلری میں کشمیری امریکی کمیونٹی کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کا اہتمام امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کیا تھا ۔