صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر کا ممتاز عالم دین و امیر جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر مولانا انور رکن الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت

224
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اُجاگر کرنے میں بیرون ملک آباد اوورسیزکشمیریوں کے بے مثال کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، بیرسٹر سلطان محمود

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممتاز عالم دین و امیر جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر مولانا انور رکن الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا انور رکن الدین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔