صدر عارف علوی کا پاک فوج کے نومبر میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، اظہار تعزیت

President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومبر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار تعزیت کی۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غریوم، شمالی وزیرستان میں 20 نومبر کو شہید ہونے والے سپاہی شاہزیب کے ورثاء سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔صدر مملکت کی 12 نومبر کو میر علی ، شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد سہیل کے ورثا سے فون پر گفتگو کی۔صدر مملکت کی پسنی، بلوچستان میں 3 نومبر کو شہید ہونے والے لانس حوالدار باسط عمران کے لواحقین سے بھی بات چیت کی۔ صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات اور قربانی پر انہیں خراج ِعقیدت پیش کیا ،شہداء اور ان کے خاندانوں کے جذبہ ِ ایثار پر انہیں سلام پیش کیا۔

صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا کی ۔صدر مملکت کا لواحقین سے اظہار ِ ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کی۔