صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشین میں دھماکے کی مذمت کم سن بچوں کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار

104
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشین میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کم سن بچوں کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت کا بچوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ذمے داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے۔صدر مملکت نے شہید بچوں کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔