صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین

86
صدر آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اتوار کو ایوانِ صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پولیس کی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر پولیس افسران و اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے،دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔