34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا ایران میں پاکستانی زائرین کی بس...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے المناک حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لئے دعا ئےمغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے وزارت خارجہ کو میتوں کو پاکستان لانے اور زخمیوں کو بروقت امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=496033

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں