19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر...

صدر مملکت آصف علی زرداری کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پاک ایرن تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

- Advertisement -

صدر پاکستان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ آپ کی قیادت میں پاک – ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں