Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںصدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی کی جانب سے اپنی شادی...

صدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی کی جانب سے اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یتیم اور خصوصی بچوں کیلئے عشائیہ کا اہتمام

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر یتیم اور خصوصی بچوں کیلئے جمعرات کو عشائیہ کا اہتمام کیا، صدر مملکت اور خاتون اول نے بچوں کے ساتھ شادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل چاہا کہ یہ خوشی کا موقع آپ کے ساتھ منایا جائے۔ بیگم ثمینہ علوی اور صدر مملکت بچوں سے ملے اور انہیں پیار کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس سال ہم آزادی کی بھی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں، کوشش ہے کہ تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم ہوں۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے بچوں کو محنت کرنے اور اچھی عادات اپنانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سچ بولیں، اچھی بات کریں اور امانت میں خیانت سے بچیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقابلہ اچھی چیز ہے مگر ایک دوسرے کا خیال بھی رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھے کردار سے ہی اچھی قوم بنتی ہے۔ عشائیے میں گل در دوران اسلام آباد ، حسن اکیڈمی برائے سپیشل ایجوکیشن اور کاشانہ راولپنڈی کے زیر سایہ بچوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں