صدر مملکت عارف علوی کا ہجری سال نو 1440ھ کے موقع پر پیغام

104

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت عارف علوی نے اعلیٰ اخلاقی اقدار پر عمل پیرا ہو کر ہر اعتبار سے اسلام کا مطلوب و مقصود معاشرہ تشکیل دینے کی ضرورت اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کردیا ہے اور بہت جلد ہم اپنی ترقی کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ بات ہجری سال نو 1440ھ/2018ء کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہی جو (آج) بدھ کو شروع ہورہا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسلامی کیلنڈر کے سال ۰۴۴۱ھ کے آغاز پر پاکستانی قوم اور اہلِ اسلام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہے۔