اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) حکومت پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین (آج) ہفتہ کو صبح 10 بجے ایوان صدر میں نو منتخب وزیراعظم عمران خان نیازی سے حلف لیں گے۔ یہ بات پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان میں بتائی گئی۔