صدر مملکت ممنون حسین کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

185

سکردو ۔ 20 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے گلگت بلتستان کو سب سے ذیادہ فائدہ ہو گا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی،گلگت بلتستان کے عوام اقتصادی راہداری کے فواہد سے استفادے کے لیے تیار ہو جائیں ۔ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا نا ہو گا۔ نوجوان ہمارامستقبل اور امید ہیں،نوجوان تعلیم کے شعبے میں جدید وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں۔صدر مملکت نے یہ بات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر طلبہ و طالبات اور معززین سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ دورکا عظیم الشان منصوبہ ہے جس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔اس منصوبے سے پورے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام سازشوں کو ناکام بنا نا ہو گا تاکہ ملک تیزی سے ترقی کرے