صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

144

گوجر خان ۔ 27 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ کیپٹن محمد سرور شہید کی برسی کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھانے کےلئے صدر مملکت ممنون حسین کے ملٹری سیکرٹری نے بدھ کو گوجر خان میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو ہمیشہ یاد رکھے گی۔