صدر مملکت ممنون حسین کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن پونچی سے ملاقات میں گفتگو

195
APP46-18 ISLAMABAD: May 18 - Dr. Darshan Punchi, MNA, Parliamentary Secretary, National Health Services, Regulations and Coordination called on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

حکومت عوام کو صحت عامہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے
صدر مملکت ممنون حسین کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن پونچی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر کے عوام کو صحت عامہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر درشن پونچی سے بدھ کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں کئی نمایاں اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام کو سستی اور معیاری صحت کی سہولیات تک آسان رسائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند انسانی وسائل کی ترقی قوم کی ترقی و خوشحالی کی کلید ہوتی ہے۔