40.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ممنو ن حسین کا انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے...

صدر مملکت ممنو ن حسین کا انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ انتظامی ادارے بلا امتیاز اور بنیادی فرض سمجھ کر بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کریں تو وطنِ عزیز کوبہت جلد اس لعنت سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اورجہاد سمجھ کر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہو گا۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے پوری قوم رضا کارانہ کردار ادا کرے اور معاشرے میں ایسی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرے جو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیربرائے قانون وانصاف زاہد حامد، چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری اورگورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کے علاوہ غیر ملکی سفیروں اور معز ز مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32904

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں