صدر مملکت پاکستان ممنون حسین کا یوم یک جہتی کشمیر پر پیغام

116

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ، جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، خطے کے ایک ارب 50کروڑسے زائد لوگ امن اور خوشحالی کی صبح کے متمنی ہیں لیکن بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر کے حل کے حوالے سے قراردادوں پر عمل سے انکاری ہونے کی وجہ سے وہ یہ صبح نہیں دیکھ سکے۔