صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی کا ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر

69

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر کا اہتمام یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا جس میں پاکستان بیت المال، آغوش کالج مری کے زیرِ سایہ یتیم بچوں نے شرکت کی۔

دار الاحساس ، پینی اپیل، خپل کور فاؤنڈیشن سوات، گل دار دوران کے یتیم بچے بھی افطار ڈنر میں موجود تھے۔ علاوہ ازیں افطار ڈنر میں خصوصی بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بیگم ثمینہ علوی اور صدر مملکت بچوں سے ملے اور اُنہیں پیار کیا۔ دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بچوں کے ساتھ نماز مغرب بھی ادا کی۔