صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے قطر کے حکمراں خاندان کے رکن شیخ فلاح بن جاسم بن جابر الطہانی کی ملاقات

132
APP24-28 ISLAMABAD: November 28 - President Dr. Arif Alvi talking to Sheikh Falah Bin Jassim Bin Jabor Al-Thani member of the ruling family of the State of Qatar, who along-with a delegation called on him. Chairman Senate Muhammad Sadiq Sanjrani is also present. APP

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بدھ کو یہاں قطر کے حکمراں خاندان کے رکن شیخ فلاح بن جاسم بن جابر الطہانی نے ملاقات کی۔صدر مملکت نے معزز مہمان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان سے ایک لاکھ افرادی قوت درآمد کرنے سے متعلق امیر قطر کے فیصلے کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے اضافے بالخصوص کراچی پورٹ اور حماد پورٹ کے مابین روابط کے بعد پاکستانی برآمدات کے حجم میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔قطر کی ترقی میں پاکستانی افرادی قوت کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے صدر مملکت نے قطر ی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند پاکستانی ورکرز کی خدمات کی پیشکش کی۔انہوں نے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کی غرض سے قطری ویزہ مراکز کیلئے پاکستان کا انتخاب کرنے کے حوالے سے قطر کی حکومت کے فیصلہ کو سراہا۔ اور اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صدر مملکت نے اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالطہانی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔شیخ فلاح بن جاسم بن جابر الطہانی نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ قطر اب پاکستان سے ایک لاکھ چالیس ہزار ورکرز درآمد کر رہا ہے،کوئلے سے چلنے والے پورٹ قاسم پاور پلانٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1.5ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ پاور چائنا اور المرقاب کے درمیان سی پیک میں پہلا جوائنٹ ونچر ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ گوادر پورٹ اگلے دس پندرہ سالوں میں اہم علاقائی پورٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آئیگا۔چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹر احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔