صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان آٹوموبل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد

116
APP50-27 ISLAMABAD: December 27 - President Dr. Arif Alvi talking to a delegation of Pakistan Automobile Spare Parts Importers & Dealers Association (PASPIDA) who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ کاروبار دوست حکومت کاروباری برادری کی سہولت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کے ذریعے نجی شعبہ کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان آٹوموبل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے آٹوموبل سپیئرپارٹس کے شعبہ میں ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے قومی معیشت بالخصوص ملک کے آٹو سیکٹر میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔