صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےایڈووکیٹ سپریم کورٹ منیر احمد خان کو چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی

115
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 4 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منیر احمد خان کو چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ تعینات کردیا ہے۔

صدر مملکت نے نیشنل پریس ٹرسٹ ایکٹ، 1972 کے سیکشن 4 کے تحت تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 بھی جاری کردیا۔ آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا گیا۔