اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس ، آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2022ءکی توثیق کردی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس، آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام ہے۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل75 کے تحت دی ہے۔