صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی

91
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی جو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔