صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بلوں کی منظوری دے دی

96
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بلوں کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بورڈ آف انوسٹمنٹ (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دے دی، بل کا مقصد بورڈ آف انوسٹمنٹ آرڈیننس 2001 میں ترمیم کرنا ہے ۔

صدر مملکت نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023 کی بھی توثیق کردی، بل کا مقصد کاسمیٹکس کی خرید و فروخت، معیار، پیکنگ، تیاری ، سٹوریج اور تقسیم کو ریگولیٹ کرنا ہے ۔ صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔