صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا

58
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تعزیتی بیان میں شہداء کو وطن کی خاطر جان قربان کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر مملکت نے شہداء کی فرض شناسی اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا ۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت ، صبر جمیل اور شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔