اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مراکش میں زلزلے سے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے زلزلے کے متاثرین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اس تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مشکل گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔