صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی الیگزینڈر سٹب کو فن لینڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

193
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیگزینڈر سٹب کو فن لینڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ہم فن لینڈ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ تعلیم، ماحول دوست توانائی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں بڑھتے تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔