صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ایس ایم منیر کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

186
صدر ڈاکٹر عارف علوی

کراچی۔2دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعہ کو معروف صنعتکار مرحوم ایس ایم منیر کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر خاتون اول ثمینہ علوی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

صدرمملکت نے مرحوم کے بھائیوں اور صاحبزادوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔صدرمملکت نے فاتحہ خوانی کی ۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر ان کے بڑے بھائی کی طرح تھے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطافرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔