صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سکاٹ لینڈ کے خلاف فتح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

92
صدر عارف علوی کی نیپال کے نومنتخب صدر رام چندرا پائودل کو دلی مبارکباد

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکاٹ لینڈ کے خلاف فتح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فاتح بن کر وطن واپس آئے گی۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کو مبارک ہو۔ جیتنا ایک اچھی عادت بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو اور میچ باقی ہیں۔ اپنے عزم کو بلندرکھیں اور آپ انشاء اللہ فاتح بن کر وطن واپس آئیں گے۔