اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد اعظم پولیس میڈلز اور پریزیڈنٹس پولیس میڈلز عطا کرنے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے سال 2014,15 اور سال 2017 سے 2022 کے 270 ایوارڈز کی منظوری دی۔اتوار کو ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق 125ایوارڈ پولیس اہلکاروں کو بہادری اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں عطا کیے گئے ہیں۔ایوارڈز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 259 اور اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی گئی۔