صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملہ کی بھرپور مذمت

134

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملہ کی بھرپور مذمت کی۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے حملے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ علماءاسلام اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ صدر مملکت نے مفتی تقی عثمانی کی خیریت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔