26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر دہشت...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجگور، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔

- Advertisement -

انہوں نے دہشت گرد حملے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کی خدمات اور وطن کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کی بہادری پر انہیں سلام پیش کیا۔

صدر مملکت نے پنجگور دہشت گرد حملے کے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346836

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں