23.8 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومتازہ ترینصدر مملکت کی فتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئرز...

صدر مملکت کی فتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کے کامیاب ٹیسٹ پر قوم کو بھی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے ملکی سلامتی اور دفاع یقینی بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592645

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں