صدر ممنون حسین کا آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ میں معمول کا چیک اپ

140

اسلام آباد ۔ 19نومبر (اے پی پی)صدر ممنون حسین نے ہفتہ کو آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں معمول کا چیک اپ کرایا۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معمول کا چیک اپ کرایا اور میڈیکل ٹیسٹ کرائے۔ یہ ایک معمول کا چیک اپ تھا اور تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر تھیں۔