34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںصدر واہ پولیس کی کارروائی، سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والا مطلوب...

صدر واہ پولیس کی کارروائی، سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والا مطلوب اشتہاری گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران واردات فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم وقاص نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے میڈیسن کمپنی کے سکیورٹی گارڈ اصغر کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔

اشتہاری کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے۔ صدر واہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557464

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں