صدر ڈاکٹر عارف علوی اور البانیہ کے صدر لیا میٹا کے مابین استنبول میں ملاقات

84
APP54-29 ISTANBUL: October 29 - President Dr Arif Alvi in a meeting with President of Albania Ilir Meta. APP

استنبول ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی اور البانیہ کے صدر لیا میٹا کے مابین استنبول میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے چیمبرز آف کامرس اور تجارتی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر البانیہ کے صدر نے کہا کہ نیٹو کا رکن ہونے کے ناطے البانیہ افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری شخصیات البانیہ میں کاروباری مواقع اور یورپ کے ساتھ برآمدات کے اضافہ کیلئے پاکستانی تاجر البانیہ کی سہولیات کا فائدہ اٹھائیں۔