صدر ڈاکٹر عارف علوی کی بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت

160
صدر مملکت

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے شہداکو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے درجات کی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے صبر کیلئے بھی دعا کی۔