28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںصنعتی تعلقات بل قومی اسمبلی میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا...

صنعتی تعلقات بل قومی اسمبلی میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):صنعتی تعلقات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں شاہدہ رحمانی نے بل پیش کرنے کی اجازت چاہی جس پر وزیر مملکت عون چوہدری نے کہا کہ اس بل پر کچھ قانونی ترامیم کی گئی ہیں ،اس کو دیکھ لیں۔شاہدہ رحمانی نے کہا کہ اس بل پر ہمارے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی تھی اس کو کمیٹی کو بھیج دیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ اس بارے میں جو ترامیم ہم نے کی ہیں اس بارے میں مل بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرتے ہیں، ان کی تجاویز کو شامل کریں گے۔سپیکر کے کہنے پر بل ایوان میں پیش کیاگیا جسے مزید کارروائی کے لئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596455

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں