کوئٹہ۔ 17 اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے کہاہے کہ صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے ،بلوچستان کے تاجروں کے مسائل کاادراک ہے، ان کے حل کیلئے ہرفورم پرآواز بلند کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات کے دوران کاروباری و تجارتی امور، درپیش مسائل، اور تجارتی مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاجی محمد ایوب مریانی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور چیمبر کے کردار، مقاصد اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔حاجی ولی محمد نورزئی نے محمدایوب مریانی کی جانب سے کاروباری برادری کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مل کر بلوچستان میں معاشی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583470