22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوابی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج...

صوابی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹوپی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

- Advertisement -

پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):وزیراعلی خیبر پختونخوا کی "عوامی ایجنڈے” کے تحت ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹوپی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہم میں پرنسپلز، اساتذہ، طلبہ ،محکمہ جنگلات کے آفیسرز ،سول ڈیفنس اور ٹی ایم اے اہلکاروں نے بھرپور جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور شجر کاری کی۔اس موقع پر کالجز انتظامیہ اور عوام نے شجرکاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔شجرکاری کےلیے مختلف پودے طلبا،طالبات اور شہریوں کو فراہم کئے گئے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں