23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے...

صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ،ظہور احمد بلیدی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):کوئٹہ، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت سرمایہ کاروں کو ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کاروباری برادری مشترکہ طور پر گڈانی میں ایک سکول اور ہسپتال کاقیام اور بی ڈی اے کی ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے شپ ری سائیکلنگ یارڈ کے علاوہ مقامی کمیونٹی کو پینے کا صاف پانی فراہم کی جائیگی،مستونگ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرینگے ۔

ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صنعتکاروں سے کہا ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو 50 فیصد نان ٹیکنیکل ملازمتیں فراہم کریں اور چیئرمین گڈانی میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر شپ بریکنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے زمین کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کریں۔صوبائی وزیر نے مستونگ دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اللہ تعالی شہید اہلکاروں کی مغفرت کرے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحتیاب کرے۔

- Advertisement -

ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا سراغ لگائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583041

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں