لاہور۔31جنوری(اے پی پی ) مقامی مارکیٹ میںجمعرات کے روز سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں۔ آلو نیا کچہ چھلکا 07سے08 روپے فی کلو، پیاز17 سے18 روپے اور ٹماٹر49 سے51 روپے فی کلو فروخت ہوا ، اسی طرح ادرک چائنہ154 سے 160 روپے ، پالک 14 سے15 ، بینگن26سے28 ، بھنڈی توری111سے115 ،کریلہ91 سے95، گھیا کدو48 سے50 ، مٹر21 سے22 ، اروی43 سے 45 ، شملہ مرچ67 سے70 ، پھول گوبھی15 سے16 ، بند گوبھی09 سے10 ، شلجم09سے10 ،مولی09سے 10 اور لیموںچائنہ38 سے40 روپے فی کلو رہا ۔