- Advertisement -
کراچی۔ 17 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیرتوانائی ترقیات ومنصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان انٹیرئیرفرنیچرایکسپو میں معیاری اوربرانڈڈ اشیاء رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہیں جن سے عوام بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے چارروزہ پاکستان انٹیرئیر فرنیچر نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نمائش 20اپریل تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی،100سے زائد اعلی معیار کے فرنیچر برانڈز اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش کے انعقاد پر منتظمین ، عدنان افضال اور مدیحہ عدنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583715
- Advertisement -