32.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا گورنمنٹ ہائی سکول طورو مردان...

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا گورنمنٹ ہائی سکول طورو مردان کا دورہ

- Advertisement -

پشاور۔ 03 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے گورنمنٹ ہائی سکول طورو مردان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خوراک نے سکول کی عمارت، کلاس رومز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

سکول کے پرنسپل نے صوبائی وزیر کو طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعلیمی معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ظاہر شاہ طورو نے تعلیمی ماحول کو سراہتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلباء کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور صوبائی بجٹ کا بڑا حصہ تعلیمی شعبے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591891

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں