صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کاایمرجنسی سروسز مری کا دورہ

92

مری ۔ 17 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی سروسز مری کا دورہ کیا اور ریسکیو 1122 مری کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔صوبائی وزیر نے ریسکیو 1122 مری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ریسکیو اہلکار اسی طرح جانفشانی اور لگن سے عوامی خدمت جاری رکھیں گے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نےایمرجنسی کور پلان پر بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ سرمائی سیزن کے دوران شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے، ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے اور امدادی ہیلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم مری، ایمرجنسی وہیکلز اور سنٹرل سٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔