13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس ، ہسپتال مینجمنٹ وکانفیلکٹ مینجمنٹ...

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس ، ہسپتال مینجمنٹ وکانفیلکٹ مینجمنٹ کورسز کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ہسپتال مینجمنٹ، پروکیورمنٹ اینڈانوینٹری کنٹرول، فنانشل اینڈ ریسورس مینجمنٹ، بجٹنگ اینڈ فنانشل پلاننگ، ہیومن ریسورس اینڈ لیڈرشپ، ایتھکس اینڈ لیگل ایسپیکٹس اور کانفیلکٹ مینجمنٹ کے کورسز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈین آئی پی ایچ نے اس حوالے سے کورس آئو ٹلائنز سمیت دیگر تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہسپتال کے ایم ایس میں ایک لیڈر کی خصوصیات ہونی چاہئیں جو پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلے، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات عوام کی امانت ہیں، اللہ تعالی نے ہمیں ہسپتالوں میں آنے والی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔

- Advertisement -

خواجہ سلمان رفیق نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے جدید کورسز ڈیزائین کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم، ڈین انسٹیٹیوٹ پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572107

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں