26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںصوبائی وزیر صنعت و تجارت سے آذربائجان کے سفیرکی ملاقات، تجارت کے...

صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے آذربائجان کے سفیرکی ملاقات، تجارت کے فروغ کیلئے موثر اقدامات پر اتفاق

- Advertisement -

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پیسک ہائوس میں پاکستان میں آذربائجان کے سفیر خضر فریادوف نے ملاقات کی۔اس موقع پر سفیر کی اہلیہ ترانہ فریادوف،صدرآذربائجان ٹریڈنگ ہاوس عدیل شجاع بٹ،شجاعت کاظمی،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے موثر اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارتی حجم بڑھانا وقت کی ضرورت ہے،دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔تجارتی وفود کے باہمی تبادلوں اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والے گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگے گی۔فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جائے گی۔ آذربائجان کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں،ہرممکن سہولت دیں گے۔

صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ گجرات فرنیچر،فینز اور کٹلری میں شہرت رکھتاہے،گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں عالمی معیار کے صنعتی انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔سفیر آذربائجان خضر فریادوف نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے لاہور میں آذربائجان ٹریڈنگ ہاوس بنایا گیا ہے۔

کینیڈا اور پاکستان کے مابین تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔آذربائجان پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے حکومت پاکستان سے ایم او یوز ہوچکے ہیں۔آذربائجان کے سفیر خضر فریادوف نے ہینڈی کرافٹس شاپ کا بھی دورہ کیا اور دستکاریوں کے معیار کو بے حد سراہا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے آذربائجان کے سفیر کو ہینڈی کرافٹس کا تحفہ دیا جسے انہوں نے بہت پسند کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584178

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں